عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا،خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار نہیں تھا،رینجرز نے گرفتار ی کیلئے فوج کی مدد کی تھی،پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا،عمران خان فوجْ پر غلط الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں،فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے؟ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا،تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا، تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے،اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔