اسلام آباد (آن لائن) سابق گورنر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کا مفرور ہے،ان کے ریڈ وارنٹ نکلے ہوئے ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مریم نواز نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مریم نواز نے جو کہا وہ کر دکھایا،مریم نواز نے کہا تھا کہ انہیں ویسے ہی کرش کریں جیسے ن لیگ کو کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کو لیکر آئیں گی جو پارک لین میں بیٹھا ہے،نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ کا مفرور ہے،ان کے ریڈ وارنٹ نکلے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو نے پانامہ لیکس کے بعد میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Load/Hide Comments



