پاکستان اور اٹلی کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کیلئے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفا ق

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور اٹلی نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کیلئے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفا ق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیلئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اور اٹلی کی نائب وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون  ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں ‘پاکستان-اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن’ (JEC) کے 5ویں اجلاس کی شریک صدارت کی،پاکستان اور اٹلی نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کیلئے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفا ق کیا ہے،دونوں فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں ’اطالوی تجارتی ایجنسی‘ کے دفتر کے قیام کو بھی سراہا ہے،اجلاس میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ‘مائیگریشن اینڈ لیبر موبلٹی’ کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے تیز رفتار مذاکرات کے عزم کا اعادہ کیاگیا،اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی،تقریب کا اختتام ایک اہم ‘روڈ میپ فار کوآپریشن پر دستخط کے ساتھ کیا گیا جس میں ماحولیاتی تبدیلی، تجارت اور سرمایہ کاری، ورثہ، ثقافت، زراعت، اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعاون اور حوالہ جات کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ روم میں پاکستان-اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 5ویں اجلاس کی نائب وزیر کے ساتھ شریک صدارت کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے،اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،ہم اٹلی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پانی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک بنا رہے ہیں،پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی شراکت داری پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،2022 میں ہماری دوطرفہ تجارت 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، پاکستانی برآمدات بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں،اگلے جے ای سی اجلاس کی میزبانی اسلام آباد میں باہمی طور پر مناسب وقت پر کی جائے گی، جس کے ہم منتظر ہونگے۔