کراچی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کہ ہم عمران خان کی طرح عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں،سیاسی لیڈر کا کام ہوتا ہے سینہ تان کر باہر آئے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو بدنامی ہوئی اس کا ازالہ کون کرے گا؟ عوام کو دکھائیں کہ تین سال سے کیس میں کیا ہو رہا ہے؟۔ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لیکن نیب والے عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور نہ ہی گواہ آتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن سے پوچھ گچھ ہو گی کس مقصد کیلئے کیس بنایا تھا،جعلی کیس پر نیب کم از کم معافی ہی مانگ لے۔ہم عمران خان کی طرح چھپنے اور عدالتوں سے بھاگنے والے نہیں،سیاسی لیڈر کا کام ہوتا ہے سینہ تان کر باہر آئے۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا،ایک سینیئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا۔نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔ ہمارے خلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں،میں نے 100 تفتیشیں بھگتی ہیں ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے لیکن ہم روئے دھوئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا،بدنصیی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچا ہے،جناح ہاؤس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔
Load/Hide Comments



