اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ جیل سے نکلتے ہیں تو انہیں باہر پریس کلب کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسد عمر پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی کا موازنہ کر کے سیاسی تاریخ مسخ نہ کریں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بیگم نصرت بھٹو نے جو مشکلات برداشت کیں کسی اور نے نہیں کیں، پیپلز پارٹی کی قیادت شان سے مقتل گاہ گئی عمران خان تو جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جیالے جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے جیل جاتے تھے اور جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے باہر آتے تھے، پیپلز پارٹی کی قیادت بہادر ہے اس لئے کارکن بھی بہادر ہیں، 9 مئی کے واقعات کی خالی مذمت کرنا منافقت اور مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد عمر دو دن جیل گئے اور پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ دیئے۔
Load/Hide Comments



