فواد چوہدری کی چوہدری سرور سے ملاقات،ق لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 9 مئی کے بعد کی صورتحال پرگفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فواد چوہدری کی ق لیگ میں شمولیت سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چوہدری محمد سرور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی ق لیگ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرلیں تھیں اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔