اٹارٹی جنرل آف پاکستان کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی امور زیر بحث آئے،اٹارنی جنرل نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے آڈیو لیکس کمیشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا،واضح رہے کہ سپری کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کر کے حکم امتناع دے رکھا ہے۔