مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا،پاکستان زندہ باد، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ پوری قوم نے یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا ئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پوری قوم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے،28مئی کو پاکستان نے بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا،پاکستان زندہ باد۔