گوجرانوالہ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے فسادی جتھوں نے 9مئی کو ملک میں فساد برپا کیا،ہم ملک توڑنے والوں کے ساتھ نہیں ہیں،ہم تعمیر کرنے والوں کے ساتھ ہیں،تعمیر کرنے والوں میں ہماری افواج ہے،جس کے سپاہی آج بھی سرحدوں پر کھڑے ہیں،یہی افواج سب سے پہلے پاکستان کے ایٹمی قوت کی محافظ ہے،ان کے پیچھے دفاع کے لیے پاکستان کی پوری قوم کھڑی ہے،آج ہم دو باتوں کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،نواز شریف کی تاریخی جرا?ت کو سلام پیش کرتے ہیں، ایٹمی دھماکے کئے 25سال ہو گئے ہیں اور ہم آج 25واں یوم تکبیر منا رہے ہیں،جب مشکل وقت آیا فیصلہ کرنے کا تو نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ شیر ہیں،امریکا نے 5ارب ڈالر کی پیشکش کر کے ایٹمی طاقت کو روکنے کی کوشش کی،پاکستان کے دفاع کے سلسلہ میں وہ سب سے مشکل ترین دور تھا، 1998میں نواز شریف نے ہندوستان کے 5دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6دھماکے کئے،ہندوستان جہاز تو بھیجے گا،لیکن بڑا حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،پاکستان کی قوم جرا?ت مند غیرت مند ہے ہندوستان کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی،عمران خان نے مودی کے کشمیر کے قبضے کے الزام میں کمزوری اور بزدلی دیکھائی،نواز شریف کا شیر ہونا پاکستان کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سابق وفاقی وزیر قانون و ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو محمد شعیب بٹ، سابق ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، حاجی وقار چیمہ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، چوہدری یوسف سندھو ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق ڈپٹی میئر رانا مقصود، سابق یوسیچیئرمینوں عامر اکرام بٹ، حاجی خالد مغل، عاطف مسعود بٹ،شاہد ظفر بھنڈر،خطیب الرحمن مغل،میر مقصود احمد،عاطف عزیز، سٹی صدر یوتھ ونگ عرفان حمید چاند بٹ، جمشید ایوب بٹ، حافظ کاشف،ملک موسی، عبداللہ دھاریوال،شیخ افضل جج، سفیان قیصر بٹ،نعیم یونس بٹ، ماما شہباز،ملک ظفر،ذاکر نواب، یاسر اسلم بٹ، صدیق نیاز کمبوہ،خالد ڈار،بلال بٹ،سمیت مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ یوم تکبیر اور یوم جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کے ایسے دن ہیں جو میری اور آپکے بچوں کی میراث ہے،عمران خان کے دو عزائم تھے جس میں اسکو ناکام کیا گیا،فوج پر حملے کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی،9 کو جو سازش کی گئی اسکے پیچھے عمران خان کے بہت گھاونے عزائم تھے،صرف جناح ہاوس لاہور نہیں،ایم ایم عالم،ریڈیو پاکستان پر بھی آگ لگائی گئی،عمران خان دنیا کو پیغام دے رہا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں ہیں،کچھ لوگ 1998سے کوشش کر رہے تھے کہ پاکستان سے اسکے ایٹمی اثاثے چھین لیے جائے،عمران خان انکو مضبوط کر رہا تھا،عمران خان اپنے اس گھناؤنے مشن میں ناکام ہوا، ہمارے قائدین جن کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا وہ آپ تک بولے نہیں ہیں،ان پر بیہمانہ تشدد ہوئے لیکن وہ اپنے قائد کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں،کیا انکے بچے نہیں ہیں،انکے خاندان نہیں ہیں، ناصرف فوج بلکہ پاکستان کے ہر فرد نے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے قربانی دی،مودی کشمیر پر قبضہ کرے اور ہم لیٹ جائیں کیا اس لیے ہمارے سپاہیوں نے قربانیاں دیں۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ یوم تکبیر کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا۔
Load/Hide Comments



