فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں۔ ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں۔ دریں اثناء اس حوالے سے فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔