اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ چند زبردستی استعفے اور پریس کانفرنسیں کیا ظاہر کرتی ہیں، ریاست ایک شخص اور اس کے پیچھے کھڑی قوم سے اس قدر خوفزدہ ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ٹیکس دہندگان کے تمام وسائل خرچ کر رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو انھی کے پیسوں سے ان کی زندگیوں اور خاندانوں کی حفاظت کو خطرات سے دوچار کیا جا سکے، کیا قوم روزانہ لوگوں کو ایک ہی قسم کا سکرپٹ پڑھتے نہیں دیکھتی،کیا یہ عوام کو قائل کرنے کے لیے کافی ہے، سیاست دانوں کو سیاست سے ریٹائر کرنے کا غیر انسانی طریقہ دنیا دیکھ رہی ہے۔
Load/Hide Comments



