لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان کو فروخ حبیب کو عہدے سے ہٹا کر تعینات کیا گیا واضح رہے کہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد عمر ایوب کو یہ ذمہ داری دی گئی جبکہ فرخ حبیب کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر رؤف حسن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ سابق وزیر عمر ایوب خان نے 2018ء میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments



