نوازشریف نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی

لندن (آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں قائد ن لیگ نے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے نواز شریف دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔