اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی جس کی اجازت نہیں د ی جا سکتی،عمران اور اس کے کارکنوں نے حساس ملٹری تنصیبات پر حملے کئے،اس وقت اتحادیوں کی حکومت ہے ان جماعتوں کی حقیقی سیاسی تاریخ ہے،جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا، عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا، 9 مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا، کیپیٹل ہل پر حملہ ہوا، واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں دہشت گردی کی سرگرمیاں ہوئیں،اسی طرح عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے ہزاروں لوگ گرفتار ہوئے، انہیں سزا ہوئی، عمران خان نے ایک سال تک آزادانہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، احتجاج بھی کئے، لانگ مارچ بھی، کسی نے انہیں کچھ نہیں کہا، جب 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اس وقت پاکستان میں اتحادی جماعتوں کی حکومت ہے، ان جماعتوں کی حقیقی سیاسی تاریخ ہے، ان سیاسی جماعتوں نے ماضی میں بھی مارشل لاء کی مخالفت کی،آئین کی سربلندی اور جمہوریت کے لئے اتحادی جماعتوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں، اتحادی حکومت میں جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچ سکتا، عمران خان اور اس کے فالورز نے حساس ملٹری تنصیبات پر حملے کئے،پاکستان کا آئین واضح ہے کہ عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کیس ملٹری کورٹس میں چلے گا،اسی طرح اگر کوئی جرم کرتا ہے یا کسی سول ادارے کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کا کیس سول کورٹ میں چلے گا،یہاں کوئی مارشل لاء نہیں ہے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، اگر کسی کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے تو اس پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی اجازت ہوتی ہے،عمران خان نے ایک سال سے زائد عرصہ تک حکومت کے خلاف احتجاج کئے، اس دوران ان کے کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا گیا،ہم جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،9 مئی کو عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس سے بچنے کے لئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا،یہ وہ کرپشن کیس ہے جس میں عمران خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ سے رقم منگوائی،عمران خان نے چیریٹی کی رقم بھی سیاست کے لئے استعمال کی، عمران خان نے اپنے دور میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے تھے،ہم نے تمام کیسوں کا عدالتوں میں سامنا کیا،ہم نے کیسوں سے بچنے کے لئے کبھی سڑکوں پر احتجاج نہیں کئے، نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عمران خان نے جیلوں میں ڈالا لیکن ہمنے کبھی تشدد کو ہوا نہیں دی، ہم نے گرین انرجی، ایجوکیشن، ہیلتھ کے شعبوں کو ترقی دی، ہم الیکشن کرانے کے پابند ہیں،آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔
Load/Hide Comments



