ڈائیلاگ کی کوشش کرتا ہوں تو اور سختی شروع ہو جاتی ہے،عمران خان

لاہور(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب بھی ڈائیلاگ کی کوشش کرتا ہوں اگلے د ن اور سختی شروع ہو جاتی ہے چاہتا ہوں بات سے مسائل حل ہو جائیں اگلے دن مزید مقدمے بن جاتے ہیں،نو مئی کی آڑ میں پی ٹی آئی کو کرش کیا جا رہا ہے ، زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے،،لوگ اس لیے نہیں نکل رہے کہ الیکشن آنے دیں پھر ان کو مزا چکھائیں گے ۔سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا کوئی چاہے گا کہ اس کے اپنے ملک کی فوج کمزور ہو، فوج کمزور ہوتی ہے تو مطلب ملک کمزور ہوتا ہے، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ان کے پاس کوئی روڈمیپ نہیں ہے آج تنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،غریب کی کمرٹوٹ گئی ہے روپے کی قدرجس طرح گررہی ہے مہنگائی کا عذاب آ نے والا ہے انڈسٹریاں بندہورہی ہیں،کسانوں کوپیسہ نہیں مل رہا تو ظاہر ہے پیداوار گرے گی۔انہوں نے کہا کہ کون ہے جو 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتا، 9 مئی واقعات کا عدالت میں پتہ چلا تو چیف جسٹس کے سامنے مذمت کی، کیاہم نے کبھی کہاہے کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتے 9مئی کی تحقیقات کیے بغیرپی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا تحقیقات کیے بغیر 9مئی کے واقعات کیآڑ لیکر پی ٹی آئی کو کرش کیا جا رہا ہے لاہورمیں چلیں واقعات ہوگئے کراچی میں پی ٹی آ ئی والوں کو کیوں پکڑ رہے ہیں اب جبری طلاقیں ہو رہی ہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں اس سے کم حالات تھے جو لوگ سڑکوں پر آ گئے لوگ اس لیے نہیں نکل رہے کیونکہ الیکشن سے امید لگا کر بیٹھے ہیں لوگ کہتے ہیں الیکشن آنے دیں پھر ان کو مزا چکھائیں گے یہاں یہ سوچ ہیکہ کسی طرح پی ٹی آئی کریش کردیں پھرالیکشن کرائیں گے۔