سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو مزید کام سے روک دیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو مزید کام سے روک دیا۔گزشتہ روز آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کی تشکیل کیخلاف عمران خان سمیت دیگر کی درخواستیں پر حکم جاری کر دیا ہے۔سماعت اکتیس مئی کو دوبارہ ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے فیصلہ سنادیا۔لارجر بینج میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے۔انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے درخواستیں دائر کیں۔وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا۔وفاقی حکومت نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا تھا۔