اگست میں اسمبلیاں ختم ہو جائیں گی سب کو مل بیٹھنا چاہیے،شہلا رضا

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ خان صاحب لوٹے لے سکتے ہیں، سیاستدانوں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے،یہ ہمیں سیاستدان نہیں سمجھتے۔ہم انہیں نہیں سمجھتے۔اگست میں اسمبلیاں ختم ہو جائیں گی سب کو مل بیٹھنا چاہیے،وہ چارٹر آف اکانومی،ہم الیکشن پر بات کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان کا ایک ہی کارنامہ ہے کہ جھوٹ بولو،دوسرا جھوٹ نوکریاں اور تیسرا گندی ترین زبان کا تحفہ دیا۔وہ گزشتہ روز تنویر بٹ،ایڈون سہوترا کے گھروں پر تعزیت کے بعد حافظ غلام محی الدین کے صاحب زادے کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد سونیا خان،چودھری اشرف،عامر نصیر بٹ،قادر خاں،اور نادیہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر،اقبال آفاقی،چودھری محمد ندیم،علی جمشید نقوی بھی موجود تھے۔قبل ازیں ایڈون سہوترا کے گھر انصاف مینارٹی ونگ کے صدر بابر رشید بھٹی سمیت ساری تنظیم پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی جماعت کا مقصد ملک و قوم۔کء بہتری کیلیے کام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ہر بربریت پر مبنی اقدام کی مذمت کرتی ہوں مگر9مئی کے پلان میں شامل افراد کو سامنے لایا جائے،گرفتار افراد کیخلاف ثبوت ہیں تو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کا کہنے والا کون تھا،گرفتاری کیا بہت بڑی بات تھی۔کیا خورشید شاہ اور سراج درانی گرفتار نہیں ہوئے تھے۔کیا ان پر ڈاکٹر عاصم کی طرح دہشت گردی کے مقدمے بنائے جا رھے تھے،کیا آپ ان ٹچ سیبل ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ1990میں میں گرفتار ہوئی تو 6سے زائد مرتبہ ضمانت کے باوجود گرفتار کر لیا جاتا تھا۔بسترنہیں تھا،اخبار بچھا کر سوتی تھی۔دراصل آپ کی پارٹی کا نظریہ آپ کو جینے کی طاقت دیتا ہے۔ہم کیسے کسی کے گھر کو جلا سکتے ہیں۔یہ نور عالم کا گھر نہیں ہوتا،کاش پی ٹی وی کیس کا صحیح فیصلہ ہوتا تو جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس نہ جلایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مقدمے میں بلایا جائے تو آپ جلاؤ گھیراؤ کرتے ہیں،کیاشاہدہ جبیں نے بھائی کی پھانسی کے باوجودپیپلز پارٹی چھوڑ دی،ہماری کارکنوں نے 86000سے زائد کوڑے کھائے۔انہوں نے تو ابھی ایک رات جیل میں نہیں گزاری.