ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے، شہباز شریف

کراچی (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستا ن کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتاہے۔ مشکلات کے باوجود ٹیکسٹا ئل انڈسٹری ترقی کررہی ہے، انڈ سٹری کو تمام معاونت فراہم کریں گے۔ کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو تقریب س سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم نے کہاایکسپومیں بیرونی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداادشریک ہے۔ سرمایہ کار پاکستان آکر اب خوشی محسوس کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا مسائل کے باوجود ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کراچی ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا ساٹھ فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کاروباری افرادکی انتھک محنت سے ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کر رہاہے۔ انہوں نے کہا تاجروں کو برآمدات بڑھانے کیلئے جومحنت درکارہو گی فراہم کریں گے۔