پشاور(آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ دوست نما دشمنوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور سول املاک پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف انسدادہشت گردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔گورنر ہاؤس پشاور میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کو فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملہ کیا وہ دشمن 75سالوں میں بھی نہ کر سکا، 9مئی کو شر پسندوں نے تما م حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست نما دشمنوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی، فوجی و سول املاک پر حملہ کیا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات چلائیں جائیں جبکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت ہو گا، جولوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ اس جرم میں شامل تھے یا جن لوگوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔
Load/Hide Comments



