اسلام آباد (آن لائن) آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے ثاقب نثار کے بیٹے سمیت 4 افراد کو طلب کرلیاجبکہ مبینہ آڈیوز سے جڑی چاروں شخصیات کو 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے جن میں صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری, صحافی عبدالقیوم صدیقی اور خواجہ طارق رحیم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں،چار شخصیات کو 27 مئی کے روز پیش ہونے کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے،انکوائری کمیشن کا اجلاس 27 مئی کی صبح 10 سپریم کورٹ میں ہو گا،انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے جبکہ دیگر کمیشن ارکان میں اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں،خیال رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔
Load/Hide Comments



