ملتان (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔پی ٹی آئی حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے ملتان میں پریس کانفرنس میں نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو صرف خواب دکھائے،ان کو بہکا کر حساس اداروں پر حملے کرائے گئے،عمران خان کے غلط فیصلوں نے ملک کو نازک موڑ پر لا کھڑا کیا۔ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اورصحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا، کارکنان کی رجسٹریشن بھی جلد شروع ہو گی،انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بے گناہ افراد کیلئے مہم چلاؤں گا،پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کے اسیر کارکنان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ نوجوان آئیں اور پی ٹی آئی حقیقی کا حصہ بنیں،انہوں نے 9 مئی کے روز ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی شدید مذمت کی اور پریس کانفرنس کے اختتام پر پاک فوج زندہ باد،پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
Load/Hide Comments



