اسلا م آباد(آن لائن)نیپرا نے تیسری سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،نیپرا اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ڈسکوز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 ارب 28 کروڑ روپے کی درخواست جمع کروائی تھی،23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ پہلے ہی چارج کیا جا رہا ہے، تیسری اور دوسری سہ ماہی یڈجسٹمنٹ کی نسبت 78 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا.
Load/Hide Comments



