لاہور(آن لائن 9 مئی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی کے الزام میں مطلوب فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ پولیس کو مطلوب تھی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ 9 مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں۔مشہور فیشن ڈیزائنر کو دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔اعلیٰ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments



