اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب،علی نواز اعوان کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور علی نواز اعوان کے کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا۔رپورٹس کے مطابق عمرایوب گھر پر نہیں ملے، پولیس نے عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم خلیجی ائیرلائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں کہ انہیں کراچی ایئر پورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں انہیں کچھ دیر تھانے میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔