جی ایچ کیو پر حملہ، پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

اسلام آبا د (آن لائن) جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحریک انصاف کی خواتین ارکان کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح پارٹی کارکنان کو سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کی جانب سے دی جانے والی ہدایات دیتی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی سبرینا سے گفتگو موجود ہے۔گفتگو میں آغاز پر پی ٹی آئی رہنما انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔آڈیو میں فرح کہتی ہیں کہ ہم نے جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں۔فیض آباد پرآدمی جا رہے ہیں۔فرح مزید کہتی ہیں کہ میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔فیض آباد میں راشد حفیظ،شفیق اورسماویہ ہے۔سماویہ کو دھکے مار مار کے واپس کر رہے ہیں، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جارہی ہے۔