لاہور (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اگلے ماہ سے سپورٹس سمر کیمپس لگانے کا اعلان کیا ہے،گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے سپورٹس سمر کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جون تا اگست تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوتی ہے اس دوران بچوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے موقع فراہم کررہے ہیں، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ14 کھیلوں کے سمیر کیمپس 12جون سے 12اگست تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں لگائے جائیں گے، لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے،والدین سمر کیمپ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ انڈر8 اور انڈر14 سطح پر کیمپ منعقد کئے جائیں گے،ہاکی،کرکٹ، فٹ بال، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس،ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ لگائے جائیں گے،محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب ماہر کوچز کی خدمات حاصل کررہا ہے،کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تمام کھیلوں کی تربیت حاصل کرسکتے ہیں،سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا،سمر کیمپ پنجاب بھر میں لگائے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض سے کرکٹر اعظم خان نے ملاقات کی اور ان کو مشیر کھیل پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اعظم خان میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کا کھیل شائقین بھی پسند کرتے ہیں، اعظم خان مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے، کرکٹر اعظم خان نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے لئیاقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،پنجاب میں کھیلوں کی ترقی کے لئے وہاب ریاض کا ویژن قابل ستائش ہے.
Load/Hide Comments



