خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،عون چوہدری

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے کوششوں سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ میں نے خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے کسی قسم کی کوشش نہیں کی،خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔خدیجہ شاہ جہانگیر ترین کی بیٹی کے گھر کبھی نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور جہانگیر ترین کا موقف واضح ہے،ہمارا موقف ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔