نیب اختیارکا غلط استعمال کررہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے نیب کی طرف سے ملزم کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کی درخواست پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ منگل کو عدالت عظمی میں نیب درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ ملزم کے اکاونٹس میں کتنی رقم ہے جو منجمد کرنی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 48ہزار 674روپے کے بنک اکاونٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا مذاق ہے،نیب اسوقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے،نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے،نیب صرف 48ہزار روہے کے پیچھے پڑا ہوا ہے، 48کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی، جسٹس اطہر من اللہ نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ نیب شفاف کام نہیں کررہا ہے،نیب کو ایسی درخواست دا?ر نہیں کرنی چاہیے تھی.