کوئی بھی سیاسی جماعت دفاعی تنصیب کو نہیں جلا تی،خرم دستگیر

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن کوئی بھی سیاسی جماعت دفاعی تنصیب کو نہیں جلا تی۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا ۔عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔،ملک میں، ریڈیو پاکستان، جی ایچ کیو سمیت دیگر سرکاری املاک کو جلایا گیا، سکول،ایمبولینسز اور اور دیگر گاڑیوں کو جلایا گیا، 2014میں پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا، اگر اس وقت ان شرپسندوں سزائیں دی جاتی تو آج یہ کام نہ کرتے،9مئی کے حملہ آوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔