اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما ؤں سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جاری ہے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے ایک سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے.
Load/Hide Comments



