کراچی (آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ہمارے نماحلف برداری کرنے نہیں دی جارہی ہے، چنیسر گوٹھ میں ہمارے چیئرمین کو گرفتار کیا گیا، ساؤتھ میں حلف برداری کے بعد گرفتار کیا گیا، اس وقت جو مظالم ہورہے ہیں اس کی کوئی تاریخ نہیں ملتی، ملک میں آئین اور جمہوریت ختم ہوچکی ہے، ہم نے قانون کی بالاستی اور رولز آف لا کے قیام کے خاطر قومی اسمبلی اور دو حکومتیں چھوڑ دیں۔ اب یہ میئر اور ڈپٹی میئر ٹاؤن چیئرمین کی ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں ہے، اس وقت ملک میں حقیقی آزادی لئے بغیر ان چیزوں کی اہمیت نہیں، الیکشن ہوا ہے تو منتخب نمائندے کا حق ہے اسے حلف لینا ہے، ہمارے نمائندوں کو حلف لینے سے روکا جارہا ہے، فردوس شمیم نقوی بیمار اور بزرگ ہیں ان سے بھی حلف نہیں لیا گیا، پر امن احتجاج کرنے کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے، جن لوگوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ہے اس پر کمیشن بننا چاہیے، سندھ میں کیسز بنا کر سیاسی کارکنوں کر جیلوں میں بھیجا جارہا ہے، ہمارے لیڈر جو کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی ہمت جواب دے گئی ان کے لئے دعاگو ہوں، گرفتاریوں اورسزاؤں سے ایسی تحریکیں نہیں رکتی، اگر اتنا آسان ہوتا تو کشمیر میں تحریک ختم ہوچکی ہوتی، فلسطین میں اسرائیل ظلم کر رہا ہے، تحریک ختم نہیں ہوئی، ظلم، جبر، ڈنڈوں سے فلسطینی بھی نہیں جھکے ہیں، جن تحریکوں کو آئین نے حق دیا ہے ان کو ڈنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، جس نے 9 مئی کے دن دہشتگردی کی ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں، ہمارے چیئرمین بھی مزمت کر چکے ہیں، 28 سالوں میں عمران خان نے کبھی جلاؤ گھیراؤں کی بات نہیں کی ہے، سندھ کے ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں ہمت کریں اندھیری رات ختم ہوگی، جب رات ڈھلتی ہے تو سورج بھی نکلتا ہے، یہ آزمائش ہے سب ساتھ ہیں جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں.
Load/Hide Comments



