اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میا ں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے قوم کے شہیدوں، غازیوں کی بے حرمتی کی، قائد اعظم ہاؤس کو راکھ بنایا ان کو قانون و آئین کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا،اگر ان ذمہ داران کو سزا نہ دی گئی تو ملک نہیں بچے گا، کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے،موجودہ سپاہ سالار نے جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے ان کو کہاکہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں یہ بات عمران خان کو حقائق کے مطابق بتائی تھی جس پر اسے غصہ آیا انہیں عہدے سے برطرف کردیاگیا،یہ کروڑوں روپے یا ایک دو ارب کی کرپشن ہوگی وہ بھی سامنے آئے گی،60 ارب کی کرپشن کو آپ کہاں لے کر جائیں گے؟ خانہ کعبہ کے ماڈل کی سعودی ولی عہد کے تحفے کو بیچ دیا،چین ہمالیہ کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو سری نگر جی20 کانفرنس میں نہیں گیا بائیکاٹ کیا،19 سال بعد انٹرنیشنل گیمز کا افتتاح ہوا ہے، کیا خوب کہا تھا کہ اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے ایک اور سفید جھوٹ بولا ہے کہ موجودہ سپاہ سالار نے جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے ان کو کہاکہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں یہ بات عمران خان کو حقائق کے مطابق بتائی تھی جس پر اسے غصہ آیا عمران نیازی نے سفید جھوٹ بولا، اسی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا یہ بات میرے ذاتی علم میں تھی اس لئے بلا خوف تردید بات کررہا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ کروڑوں روپے یا ایک دو ارب کی کرپشن ہوگی وہ بھی سامنے آئے گی 60 ارب کی کرپشن کو آپ کہاں لے کر جائیں گے؟ خانہ کعبہ کے ماڈل کی سعودی ولی عہد کے تحفے کو بیچ دیا 60 ارب کی کرپشن پر نیب نے نوٹس جاری کیا اس کا ہمیں علم تک نہیں تھا 60 ارب روپے کا پیسہ قومی خزانے میں آنا چاہیئے تھا مگر یہ کرپشن کی نذر کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے نتیجے میں جس طرح تباہی کی گئی چشم فلک نے کبھی ایسا کہیں نہیں دیکھا گیا عمران خان تو اپوزیشن کو گرفتار کرکے خود جیلوں میں آتے اور ہدایات دیتے تھے کس طریقے سے پاک امریکہ تعلقات کے پرخچے اڑائے گئے اور کئی ماہ تک سازش کا پراپیگنڈہ کیا آج فون کرکے انہیں سے مدد مانگ رہے ہیں، اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے چلے گئے۔ چین کیساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا؟ ان پر عمران نے الزام عائد کیا چین ہمالیہ کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو سری نگر جی20 کانفرنس میں نہیں گیا بائیکاٹ کیا ہم چین کیساتھ سعودیہ اور ترکیہ سے خبریں آئی ہیں جنہوں نے والہانہ ساتھ دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈا کا نوٹس لیا ہے ہم چھوٹے وفود تشکیل دے کر بیرون ملک بھجوائیں گے ل ہم نے اجلاس بلایا ہے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 19 سال بعد انٹرنیشنل گیمز کا افتتاح ہوا ہے، کیا خوب کہا تھا کہ اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے جنہوں نے قوم کے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی، قائد اعظم ہاؤس کو راکھ بنایا ان کو قانون و آئین کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا اگر ان ذمہ داران کو سزا نہ دی گئی تو ملک نہیں بچے گا جو واقعہ ہوا یہ ناقابل برداشت ہے، یہ قوم کی امانت ہے، قوم کی امانت قوم کو لوٹائی جائیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل میں کوئی انتقام نہیں ہے جنہوں نے شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کی گالی گلوچ کیا قائد اعظم ہاؤس کو جلایا گیا ان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا پڑے گا ہم نے اور پیپلز پارٹی نے بہت سے واقعات کو تحمل سے برداشت کیا یہ واقعات میرے اور آپ کے کنٹرول سے باہر ہیں یہ قوم کی امانت ہے یہ امانت قوم کو لوٹاوں گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیک کے حوالے سے کمیشن جو بنایا تھا اس کو تحریک انصاف نے چیلنج کردیا ہے کہ ان پر ہمیں اعتماد نہیں ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد اور بلوچستان اس کے ممبر ہوں گے اور سربراہ جسٹس فائز عیسیٰ ہوں گے۔ جسٹس منیب جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر علی نقوی ہوتے تو پی ٹی آئی کو اعتماد ہوتا۔9مئی کاحملہ دفاعی اداروں پر حملہ کیا کسی سیاسی ادارے پر حملہ نہیں کیا ان کا حملہ پاکستان پر تھا انہوں نے وہ کام کیا جس کی توقع بھارت سے تھا۔جن لوگوں نے اشتعال دلایا وہ اب پرانہ سپہ سالار سے رشتہ داری بتارہے ہیں۔ ہر پارلیمنٹیرین کا فرض ہے کہ 9مئی کے بعد لازم بنتا ہے کہ فوج کا دفاع کریں ہمارے ائیر بیس پر بھارت حملہ کرتا تھا اب پاکستانیوں نے حملہ کیا ہے۔جو کہتا تھا کہ جان اللہ کو دینی ہے وہ لوگوں کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کی ترغیب دیتا رہاہے۔ سوچنے کا مقام ہے کہ کیوں کور کمانڈر کا گھر چنا گیا شہداء کی یادگاروں کو چنا گیا۔ وہ اپنے محسنوں کی قربانیاں یاد نہیں کرتی ہیں وہ قومیں مٹ جاتی ہیں۔ ایٹمی بم کے ماڈل کو آگ لگائی گئی۔ جس نے اشتعال دیا وہ کہتا ہے کہ مجھے پتہ نہیں کہ باہر کیا ہو رہا تھا۔ اس کے ہدایات پر لوگ حملے کررہے تھے۔عمران خان ساری رات ٹیلی فون پر ہدایات دیتا رہا۔اور 8دن بعد مذمت کی۔ اس پارلیمنٹ پر حملہ میں یہ ملوث تھے۔ عمران خان نے قید کے اندر ویڈیو بیان دیا اور دھمکی دی۔ ایجنسیوں کے جو لوگ تھے ان میں سے دو ان کی بہنیں تھیں ایک بھانجا تھا۔کیا یہ ایجنسی کے لوگ تھے۔یہ سب کچھ اقتدار کی ہوس میں ہوا ہے۔
Load/Hide Comments



