لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک عامر ڈوگر کی 12 دن بعد رہائی اور پھر گرفتاری ریاستی جبر ہے،ٹوئٹر پیغام میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ ملتان بینچ سے تمام ضمانتیں ہونے کے باوجود MPO کے تحت گرفتار کیا گیا،اب 12 دن بعد رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا،بدترین ریاستی طاقت کے ذریعے تحریک انصاف کے پارلیمینٹیرینز اور ورکرز اور سپوٹرز کو جیلوں میں جعلی مقدمات میں ڈالا جارہا ہے،انشاللہ ہم عمران خان کیساتھ پاکستان کی بہتری کے لئے کھڑے ہے اور کھڑے رہے گے۔
Load/Hide Comments



