لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی گراوٹ ابدتر ہوتی جا رہی ہے،ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں توقع سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے کمی ہو رہی ہے، اعداد و شمار دن بہ دن بدصورت شکل اختیار کر رہے ہیں، جس کی بہت سے تجزیہ کاروں نے پہلے پیش گوئی کی تھی، ہر گزرتے مہینے کے ساتھ پاکستانی معیشت کی تصویر مزید تاریک ہوتی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



