الحمداللہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمد اللہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے۔۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی سازش ناکام ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور کئی دیگر ممالک نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مو?قف کی تائید پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اجلاس بلانے کی کوشش کرنا ہی غیرقانونی اور عالمی قرار دادوں کے خلاف ہے.