اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دالحکومت اسلام آباد، پشاور،سوات،صوابی، چترال، مالاکنڈ، دیر سمیت مختلف حصوں میں محسوس کیئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 گہرائی 91کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments



