لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ”جھوٹا“ قرار د یا۔ عمران خان کے ٹوئٹ کے ردعمل میں اورنگزیب نے سوال کیا کہ اگر (جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانے کی)یہ وجہ نہیں تھی تو کیا تھی؟ ضرور بتاؤ! واحد وجہ، آپ دوسری وجہ نہیں بتا سکتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اصل وجہ یہی ہے۔ جھوٹا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے برطانوی اخبار کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری بیوی بشریٰ بیگم کے کرپشن کیسز دکھائے تھے۔ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ نہ تو جنرل عاصم نے مجھے اہلیہ کی کرپشن کے کوئی ثبوت دکھائے اور نہ ہی میں نے اس کی وجہ سے انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
Load/Hide Comments



