پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا، کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کا پارٹی و سیاست چھوڑنے کا اعلان

کراچی(آن لائن) 9مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کراچی کے صدررکن قومی اسمبلی ا آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے اور سیاست سے بھی کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا ۔آفتاب صدیقی نے ایک ویڈیوبیان میں کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر افسوس ہے ۔میں اپنے ٹوئٹ کی تصدیق کرتا ہوں، اس کے مطابق میں نے سیاست چھوڑدی ہے اورصدرپی ٹی آئی کراچی، ایم این اے سمیت تمام عہدوں سے مستعفی ہوگیا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میں بطوربزنس مین اپنے ملک کی مختلف کیپسیٹی میں خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر پازندہ باد کا نعرہ لگادیا اورکہاکہ میرا سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔