مانانوالہ(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔میں سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا چیلنج قبول کرتا ہوں الیکشن جیت کر عمران احمد نیازی کی ضمانت ضبط کروائیں گے،انشاء اللہ اس کا شوق پورا کردوں گا اب عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا پی ٹی آئی کی جھوٹے بیانییے پر مبنی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور اصلیت واضح ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم و سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدت میں نکاح کرنے والا ریاست مدینہ کا نام نہاد دعویدار کیا تاثر دے رہا ہے جس کی زندگی کا سفر جھوٹ پر محیط ہے پی ٹی آئی نے سیاسی لبادہ اوڑھ کر ملکی املاک اور پاک فوج تنصیبات اور شہداء کے مجسموں کے ساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا ہے پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام معاف نہیں کرے گی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ میں سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں شیخوپورہ کی غیور عوام عمران نیازی کی ضمانت ضبط کروائے گی سائفر امریکی سازش کا سفر امریکہ منت و سماجت تک پہچ چکا ہے اب ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار عمران نیازی کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جس کی اصلیت واضح ہو چکی ہے ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے بلوائیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا پی ٹی آئی کے نے سیاسی لبادہ اوڑھ کر ملکی سالمیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ھے یہ عمران خان ٹولہ قومی مجرم ہے جو جلد آپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی ٹولے نے قوم کا اخلاقی اقدار تباہ کیا اور نوجوانوں کو سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کر کے افراتفری اور انارکی پھیلانے کی کوشش کی ہے بجٹ میں وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
Load/Hide Comments



