وزیر اعظم شہباز شریف کل(پیر)کو خارجہ پالیسی پرقومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کل (پیر کو) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ اپنی حکومت کے خارجہ پالیسی اقدامات بارے اہم اعلان کریں گے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرا عظم گزشتہ روز ایرانی صدر اور دیگر رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم پیشرفتوں کے بارے میں بھی اعتماد لیں گے۔