پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کر یں، شہبازشریف

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ( پی کے ایل آئی) میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کر یں، غریب مریضوں کے لیے جدید علاج کا یہ ادارہ خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لیے بڑی محنتسے بنایا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت اسے مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ( پی کے ایل آئی) لاہور کا دورہ کیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت پی کے ایل آئی میں غریبوں کی علاج کے لیے جاری پروگرامز پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں زیر علاج مریضوں اور تعینات ڈاکٹرز سے بھی خصوصی گفتگو کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کریں۔وزیر اعظم کا ڈاکٹر ز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا غریب مریضوں کے لیے جدید علاج کا یہ ادارہ خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لیے بڑی محنت سے بنایا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت اسے مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کی سہولتوں کو غریب مریضوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل استعمال کیا جا ئے۔وزیر اعظم نے کہا پی کے ایل آئی میں جدید علاج کے لیے درکار جدید آلات کے حصول کے لیے انتظامی مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے نرسنگ کالج کے پراجیکٹ میں فنی تعلیم کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی خصوصی ہدایت کی اور کہا کہ کہ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کی سہولتوں کو غریب مریضوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کے لیے درکار جدید آلات کے حصول کے لیے انتظامی مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کالج کے پراجیکٹ میں فنی تعلیم کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے. مزید برآں وزیراعظم نے پی کے ایل آئی میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔پی کے ایل آئی دورہ اور منعقدہ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی، نگر ان صوبائی وزیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔