وزیراعظم،مریم نوازاور مولانا فضل الرحمن آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریںگے

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم میاں شہباز شریف اگلے ہفتہ سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمن اور مریم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے عمرہ کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب وزئراعظم میاں شہبازشریف اگلے ہفتے سعودی عرب کے لئے اپنے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے،جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے علاہ کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔اس دورہ میں مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، دورہ کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پچھلے دور میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اونچ نیچ کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب سے ملنے والی مالی امداد اور مفت تیل کی فراہمی رک گئی تھی۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھی سعودی حکمراں خاندان سے خصوصی مراسم ہیں اس لئے وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں مولانا فضل الرحمن کی شرکت بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔