عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق کیس میں 23 مئی کو نیب تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان نے اپنے خلاف 190 ملین پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں دوسرے نیب نوٹس کا جواب دے دیا، عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے نیب کو خط لکھا ہے۔ خط کے متن کے مطابق عمران خان 23 مئی کو صبح گیارہ بجے پیشی کیلئے نیب راولپنڈی پہنچیں گے، عمران خان نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔