عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے، صدر بشار الاسد

ریاض(آن لائن)شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے۔ عرب لیگ کے 32ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس باہمی تعلقات اور حالات کی ازسر نو بحالی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر بشار الاسد نے مزید کہا کہ عرب لیگ کے نظام کا عربوں کے امنگوں پر اترنے کے لئے ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عربوں کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر سعودی عرب کا شکر گزار ہوں۔ شامی صدر نے کہا کہ عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے۔ عرب ممالک کیاندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنا ناگزیر ہے۔ صدر بشار الاسد نے کہا کہ عرب ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کی بحالی کے روشن امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔