صدرمملکت کا سراج الحق کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڑوب میں جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش حملے پر ٹویٹ کیا ہے اور کہاکہ آج میں نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے بات کی اور خیریت دریافت کی، اللّٰہ کا شکر ہے کہ سراج الحق خودکش دھماکے میں محفوظ رہے، میں نے سراج الحق کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا، میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں، شہید کیلئے بلندی درجات،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔