تحریک انصاف مشاورت سے چلتی تو اگلے 10 سال بھی اقتدار میں رہتی: چودھری سرور

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر وسابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف مشاورت سے چلتی تو اگلے 10 سال بھی اقتدار میں رہتی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوان کسی پر حملہ نہیں کر رہے تھے پھر بھی ان پر پتھراؤ اور ڈنڈے برسائے گئے، ہمارا ایک فوجی جوان ان ہزاروں بلوائیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔لیکن ہماری فوج نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا، عمران خان باجوہ صاحب کی تعریفیں کیا کرتے تھے، جب اختلافات شروع ہوئے تو میں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کی جڑ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا نہ ہونا ہے، میں ایک ایسی جماعت بنانا چاہتا ہوں جس میں فیصلے جمہوریت کے تحت ہوں.