لندن(آن لائن)سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟۔اپنے ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہا بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور آمین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔ ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟۔
Load/Hide Comments



