الیکشن کمیشن کا حلف برداری نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی

کراچی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ایما پر الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمی کی حلف برداری کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا اسے ہم مسترد کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کراچی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایم پی او لگا کر پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اور ہمارے متعدد چیئرمین، وائس چیئرمین لاپتا ہیں جو رابطے میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی گرفتار چیئرمینز کو ہراساں کرکے اپنا میئر منتخب کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے پیچھے پیپلزپارٹی کی منظم سازش ہے اور ہر کوئی بخوبی واقف ہے بلیک میلنگ میں پی پی کا کوئی ثانی نہیں۔پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات کی بہتری تک الیکشن کمیشن سے حلف برداری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے.