9 مئی کو جناح ہاؤس کو کب اور کیسے نشانہ بنایا گیا ٹائم لائن کے ساتھ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد(آن لائن)9 مئی کو جناح ہاؤس کو کب اور کیسے نشانہ بنایا گیا ٹائم لائن کے ساتھ تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں،9 مئی کو جناح ہاؤس پر شر پسندوں کے حملے کی ہوشربا اہم تفصیلات سامنے آگئیں،دوپہر 2 بج کر35 سے لیکر2 بج کر40 منٹ تک پرتشدد مظاہرین زمان پارک لاہور میں اکٹھے ہونا شروع ہوئے،2 بج کر55منٹ سے3 بج کر20 منٹ کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شر پسند قائدین لبرٹی چوک پہنچے،سہ پہر4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا،4 بجکر 5 منٹ پر شرپسندوں کے ایک ٹولہ شیر پاؤ برج پر پہنچا ہوا تھا،شام5 بجکر15 منٹ پر پہلا دھاوا جناح ہاؤس پر بولا گیا جو 25 سے30 افراد پر مشتمل تھا لیکن واسے واپس دھکیل دیا گیا،5 بجکر27منٹ پر شرپسندوں نے جناح ہاؤس بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی،5 بجکر 30 منٹ سے6 بجے تک ان شرپسندوں نے بھرپور انداز میں جناح ہاؤس میں شدید توڑ پھوڑ کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا،6 بج کر7 منٹ پر تقریباً ۲۰۰ سے زائد جگہوں پر ۲ سے تین گھنٹے کے ٹائم میں ان شر پسندوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جو سارے پاکستان نے اپنی آنکھوں سے دیکھی،ان ہوشربا انکشافات سے یہ واضح ہوتا ہے کے جناح ہاؤس پر پوری منصوبہ بندی اور کوارڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا تھا جس میں چند شر پسند رہنماؤں کی براہ راست شرکت اور راہنمائی شامل تھی۔