کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان صوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے،بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا،بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو بہت محنت کرناہوگی،آرام کا وقت نہیں ہے،پورے ملک کی عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے،مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،کسی صورت عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے،ہمارے اقتدارمیں آنے کا مقصد صرف اور صرف غربت کا خاتمہ ہے،بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل دینے کو تیار ہیں،بلوچ نوجوانوں کو مجھ سے بہت سے توقعات ہیں اور وہ مجھ بہت پیار کرتے ہیں،ان کی توقعات پر پورا اتروں گا،سابقہ حکومت نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ جو روک دیا گیا تھا، میں اسے دوبارہ شروع کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بلوچستان کی انتظامی جائزہ صورتحال اور امن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں اس وقت آبادی کا ایک بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ روزگار کے مواقع کم ہونا ہے، اس حوالے سے حکومت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جاری منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جا رہی ہے،اجلاس میں شرکاء کی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں، اجلاس میں پورے صوبے کیلئے ایک جامع پیکیج کے اعلان کی تجویز دی گئی، کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کا فروغ، مقامی افرادی قوت کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کا قیام بھی تجاویز میں شامل ہیں، شرکاء نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان دورے پر خوش آمدید کہا اور حکومت کی بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صتک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا،بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے ،صوبے کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا، بلوچ نوجوان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا،بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ جو روک دیا گیا تھا، میں اسے دوبارہ شروع کرونگا،بلوچستان کے معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے،شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے،عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے،چاہتے ہیں عوام دو وقت کا کھانا سکون سے کھائے،غریب عوام بجلی کے بلوں کو برداشت نہیں کر سکتے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا،اس سب میں مجھے بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے. منصوبوں پر عمل درآمد آپکے تعاون سے یقینی ہو سکے گا،ہماری حکومت کی شمالی یا جنوبی سے کوئی غرض نہیں، ہمیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی اور پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرنا ہے،اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا اسد محمود، مولانا واسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، اسرار ترین، قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، وزیرِ اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بازنجو صوبائی وزراء کے اراکین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورہ کوئٹہ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دور ے پر کوئٹہ پہنچ گئے، ائری پورٹ بلوچستان کے قائم مقام گورنر میرجان محمدجمالی،وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ اور اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا،اپنی آمدکے فورابعد وزیراعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پہنچنے پر وزیراعظم محمدشہبازشریف کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیا،بلوچستان پولیس کے چاق وچوبنددستے نے معزز مہمان کوسلامی پیش کی۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کوئٹہ جاتے ہوئے جہازمیں بلوچستان کی ترقی سے متعلق بریفنگ لی،وزیرمواصلات مولانا اسعدمحمود،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،چیئرمین بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی سرداراخترمینگل کو وزیراعظم کے ہمراہ دیکھا یا گیا ہے۔بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰسطحی جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا عبدالواسع، مولانا اسد محمود، وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سردار محمد اختر جان مینگل، کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی، چیف سیکرٹری و آئی جی بلوچستان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے،بلوچستان کے امن واستحکام کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی.
Load/Hide Comments



